تازہ ترین

کراچی میں کورونا مریضوں کیلئے نیا اسپتال قائم

کراچی : سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے پچاس بستروں پر مشتمل ایک اور اسپتال قائم کردیا ہے، جو جمعہ سے کام شروع کردے گا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذراپیچوہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کورونامریضوں کیلئے قائم اسپتال جمعہ سے کام شروع کردے گا، 50 بستروں پر مشتمل اسپتال مختصرمدت میں قائم کیاگیاہے اسپتال میں ہائی ڈپینڈنسی یونٹس، 6 بستروں کاآئی سی یوبھی شامل ہے۔

،وزیرصحت کا کہنا تھا کہ اسپتال میں وینٹی لیٹرکیساتھ آکسیجن کی فراہمی میسرہوسکےگی جبکہ ایکسرے کیلئے ریڈیولاجي ڈپارٹمنٹ بھی بنایاگیاہے، نیپا پر 200بستروں پر مشتمل اسپتال اس کےعلاوہ ہے ، 200بستروں پرمشتمل اسپتال کاکام جلدمکمل کرلیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاؤ یونیورسٹی کے50 بستروں پرمشتمل کورونا ڈزیزاسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کوشروع کرنے کی ہدایت دے دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپتال میں انسٹالیشن کا کام مکمل ہوچکاہے، اسپتال مکمل طور پر تیارہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا یہ اسپتال این ای ڈی یونیورسٹی کےسامنےواقع ہے، اسپتال شروع ہونےسےمریضوں کیلئےکافی سہولت ہوگی، اسپتال میں کوروناکے ٹیسٹ کی بھی سہولت قائم کی جائے گی جبکہ اسپتال میں وینٹی لیٹرز بھی نصب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ اسپتال میں ہیلتھ کیئر اسٹاف مقررکیاجائے۔

Comments