تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاک ڈاؤن: بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، تصحیح شدہ نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز رات 12 بجے سے ہوگیا جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سمیت شاپنگ مالز 8 اگست تک بند رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تاہم اب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے تصحیح شدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کل سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہوگا اور شہریوں کے غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی بند ہوگی اورگاڑیوں میں دو سے زیادہ افراد ہنگامی صورتحال میں ہی سفر کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن، پابندیوں کی تفصیلات

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کریانہ، بیکری، سبزی، گوشت کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بسوں کا پہیہ بھی رک جائے گا، صرف رکشا ٹیکسی چلیں گے جبکہ ریسٹورنٹس سے صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام امتحانات بھی 8 اگست تک ملتوی کردیے گئے ہیں اور تمام جامعات کو بھی 8 اگست تک بند کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تعلیمی، تجارتی، مذہبی، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی جبکہ نماز جنازہ اور دیگر مذہبی رسومات ایس ایچ او کے علم میں لاکر ادا کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -