The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جار ی کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری کاروباری ، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے 12 سے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق پیر ، منگل، بدھ اور جمعرات کو عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں تمام سرکاری، نیم سرکاری و نجی اداروں میں ہوں گی، علاوہ ازیں صوبائی حکومت کے ماتحت تمام ادارے بھی بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ادارے جمعے سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا عیدالضحیٰ پر چار چھٹیاں دینے کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 12 سے 15 اگست تک عید کی چھٹیاں دیں ۔ تعطیلات کے بعد آنے والے دوسرے ہفتے کو سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھولنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

Eid holidays

یاد رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ 12 اگست سے 15 اگست تک منائی جائے گی جس میں فرزندان اسلام اپنے جانور اللہ کے نام پر قربان کرتے ہوئے سنتِ ابراہیمی کو زندہ کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں