تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کورونا کی تیسری لہر، سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر 15اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ، تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے جبکہ شادی ہالزمیں کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بھی ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے پیش نظر 15اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالزمیں کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی تاہم شادی کی دعوت میں 300 افراد بلائے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرناہوں گے ، تمام کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے رات 10 بجے بند تک کھولے جاسکتے ہیں۔

جاری نوٹی فیکشن کے مطابق ہوٹل،ہالز میں ڈائننگ پرپابندی کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی دفاتر میں 50فیصد اسٹاف بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹورز ، کلینک ، اسپتال،بیکری، پیٹرول پمپس کو استثنیٰ ہوگا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ تمام تفریحی پارک 6بجے بند کردئیے جائیں گے ،سیمینا،تھیٹر ،مزارات میں آنے سمیت انڈرو کھیلوں پر بھی پابندی عائد ہو گی  اور ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ورک فروم ہوم پر عمل کیاجائے۔

خیال رہے  ملک میں کوروناکی تیسری لہرتشویشناک ہونے لگی  ہے ، 24گھنٹوں میں کورونا  مثبت آنےکی شرح   5.11 فیصد رہی جبکہ کورونا کے  مزید29 مریضوں کاانتقال اور 2253  نئے کیسز رپورٹ سامنے آئے۔

Comments

- Advertisement -