The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت کا 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت صوبے میں 1122 ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 30 مئی کو کراچی میں ریسکیو 1122 کے تحت ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت ریسکیو 1122 سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹرکراچی اورمشیر قانون مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے۔

چیف سیکریٹری کو بریفنگ دی گئی کہ لاڑکانہ میں ٹراماسینٹر اور ریسکیو 1122 بھی 30 مئی تک شروع کیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے تحت کراچی میں 30 مئی سے آپریشن شروع کیا جائے گا ریسکیو 1122 کے تحت 50 ایمبولینس سے کراچی میں آپریشن شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے بعد ریسکیو سروس شروع کررہے ہیں دیگر ڈویژن اضلاع میں ریسکیو 1122 سروس کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 49 اورنج لائن بسیں پہنچی تھیں جس میں 20 اورنج لائن 29 ضلعوں کی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں