بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

مفت پنک الیکٹرک اسکوٹیز کب ملیں گی؟ خواتین کا انتظار ختم، بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے عالمی یومِ خواتین پر کے موقع پر خواتین میں مفت ‘پنک الیکٹرک اسکوٹرز’ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر صوبے کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مفت ‘پنک الیکٹرک اسکوٹرز’ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی باقاعدہ تقریب 8 مارچ کو منعقد ہوگی۔

صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام حکومتِ سندھ کے اس مشن کا حصہ ہے جس کے تحت خواتین کو محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سرکاری اسکیموں سے متعلق تمام خبریں

پروگرام کے تحت منتخب خواتین کو جدید الیکٹرک اسکوٹرز دی جائیں گی، جو نہ صرف ایندھن کی بچت کریں گی بلکہ ماحول کو آلودگی سے بھی بچائیں گی۔

خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انہیں اسکوٹر چلانے کی باقاعدہ تربیت اور روڈ سیفٹی کے اصولوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ‘پنک الیکٹرک اسکوٹر پروگرام’ خواتین کی خود مختاری اور نقل و حمل میں آسانی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت مستقبل میں بھی ایسے منصوبے متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے جن سے عام شہریوں بالخصوص خواتین کا معیارِ زندگی بلند ہو سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں