سندھ حکومت کا کارنامہ، 20 ماہ پہلے فوت ہونے والے ڈاکٹر کا تبادلہ کردیا singh govt
The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت کا کارنامہ، 20 ماہ پہلے فوت ہونے والے ڈاکٹر کا تبادلہ کردیا

عمرکوٹ: ڈاکٹرز کے تبادلے کے نوٹیفکیشن میں محکمہ صحت سندھ نے 20 ماہ پہلے فوت ڈاکٹر کا نام بھی شامل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں 20 ماہ پہلے انتقال کرجانے والے ڈاکٹر کا نام بھی شامل کرلیا گیا۔

ڈاکٹر طلب ولد محمد خان منگریو کا فروری 2017 میں انتقال ہوچکا ہے، محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹر طالب کی موجودہ پوسٹنگ میرپورخاص میں دکھائی اور ان کا تبادلہ سول اسپتال تھرپارکر کیا۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا اقدام پیپلزپارٹی حکومت نے عام انتخابات سے قبل کیا تھا جب ایک سال قبل انتقال کرجانے والے رہنما کو پارٹی ٹکٹ دے دیا تھا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جام بجار خان جوکھیو کو پارٹی ٹکٹ پی ایس 79 سے دیا گیا تھا جو 12 ماہ قبل انتقال کرچکے تھے۔

جام بجار خان جوکھیو کے بیٹے اویس جوکھیو بھی سیاست دان ہیں اور انہوں نے 28 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی لیکن پیپلزپارٹی نے ان کے والد جو اس دنیا سے رخصت ہوگئے انہیں ٹکٹ جاری کردیا تھا۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی رکن سندھ اسمبلی جام بجار خان جوکھیو 85 برس کی عمر میں شہر قائد کے علاقے ملیر جام گوٹھ میں گزشتہ برس انتقال کرگئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں