The news is by your side.

Advertisement

سندھ حکومت نے اہم محکمے ڈی ایم سی کے حوالے کردیے، میئرمزید بےاختیار

کراچی: سندھ حکومت نے بلدیات کے اہم ادارے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ( ڈٰی ایم سی )کے حوالے کردئیے جس کے بعد کراچی کا میئر مزید بے اختیارہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے صحت، تعلیم اورمقامی ٹیکسز کے محکمے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے حوالے کردئیے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے اس ضمن میں آج نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے بارے میں تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے کراچی کا میئرمزید بے اختیارہوجائے گا۔

اس موقع پرکمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بلدیات کے قانون کےمطابق کیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیربلدیات جام خان شورو نے اے آروسائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہ بلدیاتی حکومت کے اختیارات قانون میں واضح ہیں۔ انہوں سندھ حکومت کی جانب سے کسی کے اختیارات صلب کرنے کے تاثرکو بھی ردکردیا اور کہا کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کےمطابق میئرترقیاتی کام کراسکتا ہے اورسول ڈیفنس سے ملحقہ امورانجام دے سکتاہے۔
جام خان نے یہ بھی کہا کہ میئرتمام معاملات تنہا نہیں دیکھے گا بلکہ ڈی ایم سی کے چیئرمین کے پاس بھی اختیارات ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت سب کے اختیارات واضح ہیں اور کسی کو بھی اس پراعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے وسیم اکرم کو کراچی کا میئرنامزد کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں