بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

سندھ حکومت کی ورلڈ بینک سے سرکلر ریلوے، کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کیلیے تعاون کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (26 نومبر 2025): سندھ حکومت نے ورلڈ بینک سے سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کیلیے تعاون کی اپیل کر دی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران صوبے میں اربن موبلٹی کی بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کی مضبوطی اور مختلف ماڈلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرجیل میمن نے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر وفد کو بریفنگ دی اور کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین کیلیے تعاون کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت ورلڈ بینک سے ملنے والے 300 ارب کا حساب دے

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے صوبے کیلیے گیم چینجر ثابت ہوں گے، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ورلڈ بینک ان منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرے، یلو لائن کے اہم حصے تاج حیدر پل کے ایک حصے کا کام مکمل ہوگیا جبکہ دوسرے حصے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

شرجیل میمن نے وفد سے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی سے متعلق فیصلے عوام اور منصوبے کے مفاد کو سامنے رکھ کیے جا رہے ہیں، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلیے ورلڈ بینک کے مزید اور بروقت تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اور تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کا واضح عزم ہے، حالیہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بی آر ٹی صوبائی حکومت کے حوالے کی گئی، کراچی میں اربن موبلٹی کیلیے مزید بسوں کی ضرورت ہے، نہ صرف یلو لائن بی آر ٹی بلکہ مستقبل کے ٹرانسپورٹ منصوبوں میں بھی ورلڈ بینک کا تعاون درکار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں