جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میڈیکل کالجز میں داخلے سے متعلق سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن اور سندھ کابینہ کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیدیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں فل بینچ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے سندھ اور وفاق کے درمیان تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں اٹارنی جنرل اور پی ایم سی کے وکیل ذیشان عبداللہ کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن اور سندھ کابینہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے میڈیکل میں داخلے کےلیے پچاس فیصد نمبرز لینے والوں کو اہل قرار دیا تھا جس پر پی ایم سی نے سندھ حکومت کو نوٹیفکیشن کے خلاف عدالت نے رجوع کیا۔

وکیل پی ایم سی کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں داخلے کےلیے نمبروں (مارکس) کا تعین کرنا پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا قانونی حق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں