منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

کے الیکٹرک کا ٹیرف میں کمی کے خلاف عدالت سے رجوع ، نیپرا کو کارروائی سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کسی بھی کارروائی سے روک دیا اور فریقین سے 19 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کی جانب سے ٹیرف میں کمی کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

عدالت نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر کسی بھی کارروائی سے روک دیا اور ہدایت کی کہ 19 نومبر تک کمپنی کے خلاف کوئی سخت اقدام نہ کیا جائے۔

کے الیکٹرک کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ دیا جو مرکزی کیس کا فریق ہی نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیپرا نے نظرِ ثانی درخواستیں مسترد کرنے کے باوجود ازخود کارروائی کرتے ہوئے ٹیرف 32 روپے فی یونٹ مقرر کردیا۔

مزید پڑھیں : نیپرا کے ٹیرف میں تبدیلی سے عوام کو ریلیف ملے گا یا نہیں؟ مونس علوی نے بتا دیا

وکیل کے مطابق اگر وفاقی حکومت نے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تو کے الیکٹرک کو شدید مالی نقصان ہوگا اور ممکن ہے کہ کمپنی کو آپریشن بند کرنا پڑے۔

کے الیکٹرک نے مؤقف اختیار کیا کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل غیر فعال ہونے کے باعث ٹیرف کے جبری نفاذ کی صورت میں کمپنی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں