جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

ڈاکٹرفاروق ستار کی سندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیوایم کےرہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اور انکے بیٹے کے اغوا پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور بیٹے کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ملاقات کا مقصد چیف جسٹس کا دکھ بانٹنا تھا۔

انہوں نے اویس علی شاہ کے اغوا پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اویس علی شاہ کے خاندان سے ہمدردی ہے، عوام اور ریاست کا فاصلہ بڑھ رہا ہے، وفاقی اورصوبائی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کو کلفٹن میں شاپنگ سینٹر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا،اویس شاہ شاپنگ کیلئے مارکیٹ آئے تھے ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں