کراچی: متنازع ٹی 10 لیگ اب پاکستان کے کسی شہرکا نام اپنےمفاد کے لئے استعمال نہیں کرسکتی.
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے نے ٹی 10 لیگ پر پاکستانی شہر وں کے نام استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی.
عدالتی فیصلے کے مطابق ٹی ٹین لیگ میں کراچی، کراچینز یا اس سے ملتےجلتے نام استعمال نہیں کیے جائیں گے.
عدالت کے مطابق کراچی، کراچینز، کنگز یا اس سے ملتے جلتے ناموں کے اشتہارات بھی جاری نہیں کیے جا سکتے.
متنازع ٹی 10 لیگ انتظامیہ کی جانب سےکراچی یا ملتے جلتے نام استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے.
عدالت میں استغاثہ کے دلائل پر وکیل صفائی کے پاس نہ تو کوئی دلیل تھی نہ کوئی جواب تھا، ٹی ٹین انتظامیہ کو عدالتی فیصلہ ماننا پڑا۔
تجزیہ کاروں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی کرکٹ کے مالی مفادات محفوظ ہوں گے.
واضح رہے کہ ٹی 10 لیگ پہلے ہی کئی مشکلات کا شکار ہے، گذشتہ دونوں ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیزن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا، جب آئی سی سی نے کرپشن کے الزامات پر سابق سری لنکن کرکٹر دلہارا لوکوہیٹگے کو معطل کر دیا تھا.
یاد رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی گذشتہ دونوںٹی 10 لیگ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ بھی متنازع لیگ پر تحفظات کا اظہار کر چکا ہے، جب کہ اس کے لیے فنڈنگ کا معاملہ بھی واضح نہیں۔