منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

آزاد امیدواروں کو کسی جماعت ‌کا پابند نہ کیا جائے، درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیاتی انتخابات کے آزاد امیدواروں اور مخصوص نشستوں کے انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران حکومت نے ہائی کورٹ میں جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کرلی جس پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی سسٹم کو مکمل کرنے کے لیے آزاد امیدواران اور مخصوص نشستوں پر انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ضلع ملیر اور بدین کے آزاد امیدواروں نے عدالت میں بلدیاتی قانون کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

 درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت میں نمائندوں کو مخصوص نشستوں پر منتخب کرنے کا حق دیا جائے جبکہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے مطابق کامیاب آزاد امیدواروں کو 7 روز میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرادیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں قانون موجود ہے کہ آزاد امیدواروں کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں جبکہ عدالت میں سندھ حکومت نے جواب جمع کرانے کی مہلت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں