The news is by your side.

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات، حکومتی مشیران مستعفیٰ ہونا شروع

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ مشیروں نے استعفیٰ دینے شروع کردیے، مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو، مشیر برائے محنت سینیٹر سعید غنی اور معاونِ خصوصی برائے عشرہ زکوۃ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد مشیر برائے محنت سندھ اور معاونِ خصوصی کے عہدوں پر تعینات سینیٹر سعید غنی اور معاونِ خصوصی نے اپنا استعفے وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردیے۔

اس موقع پر استعفیٰ دینے والے پی پی رہنماؤں نے کہا کہ عدالت نے مشیران اور معاون خصوصی سے عہدے واپس لینے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کی پاس داری کرتے ہوئے ہم نے استعفیٰ دیا۔

دونوں رہنماؤں نے بلاول بھٹو اور آصف زداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر پارٹی نے اعتبار کیا جسے برقرار رکھنے کے لیے ہم نے اپنے محمکوں میں گڈ گورننس قائم کی تاکہ اس کا فائدہ صوبے کو ہوسکے۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو مشیروں کی تقرری کے حوالے سے نوٹس جاری کیا تھا اور تمام مشیروں سے فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں