The news is by your side.

Advertisement

سندھ ہائیکورٹ کا ریچھ ’رانو‘ کو نئے پنجرے میں منتقل کرنیکا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے چڑیا گھر میں موجود ریچھ(رانو) کو نئے پنجرے میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے چڑیا گھر میں موجود ریچھ کو نئے پنجرے میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا، واضح رہے کہ ریچھ رانو کو قدرتی ماحول کی فراہمی کی درخواست اداکارہ مشال خان نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کردی گئیں، عدالت نے چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

ماہرین کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ریچھ رانو کے لیے پنجرہ 2100 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہونا چاہئے، ریچھ کے پنجرے کے تینوں اطراف کوئی پنجرہ موجود نہ ہو۔

ماہرین کی رپورٹ کے مطابق رانو کے پنجرے کے باہر دو بڑے درخت بھی لگائے جائیں، عدالت نے دیگر جانوروں کو بھی قدرتی ماحول فراہم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کے ایم سی اور ذو اتھارٹی کو ماہرین کی سفارشات پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں