ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سندھ ہائی کورٹ کاصوبےمیں تمام شراب خانےبندکرنےکاحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوبہ سندھ میں سندھ ہائی کورٹ نےصوبے بھرکےشراب خانے بندکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہےکہ جب تک طریقہ کارنہ بن جائےشراب خانے بندکردیےجائیں۔

تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں شراب خانوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شراب خانے بندکرنے کا حکم دیتےہوئے کہاکہ جب تک طریقہ کارنہ بن جائےشراب خانےبندرہیں گے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےدوران سماعت سوال کیا کہ صوبے میں شراب فروخت کرنے کا کیانظام ہےجس پرایڈوکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ شراب صرف اقلیتوں کو فروخت کی جاتی ہے۔

عدالت نے کہاکہ چیک کرنے کا کیا نظام ہے اور کون ذمے دار ہے،جس پر ایڈوکیٹ جنرل کا کہناتھاکہ محکمہ ایکسائز ذمے دار ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کیسے معلوم ہوتا ہےکہ ایک شخص نے کتنی شراب خریدی ہے؟ضلع جنوبی میں لاکھوں کےحساب سےشراب کی بوتل بکتی ہیں۔عدالت نےریماکس دیےکہ 7،7ہزار کریٹ صرف ضلع جنوبی میں بکتے ہیں۔

واضح رہےکہ سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیاکہ راشن کارڈ کی طرح سے طریقہ کاربنایاجائے،اور 30روزمیں طریقہ کاربناکررپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں