اسلام آباد / کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنرسندھ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئے چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔تقریب میں ججز اور وکلاء بھی شریک ہوئے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں بھی سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں سندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس فیصل عرب نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پرحلف اٹھالیا۔
- Advertisement -
جسٹس(ر)خلجی عارف اورجسٹس ریٹائرڈ طارق پرویزنےبطورایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے جج صاحبان سے حلف لیا۔
سپریم کورٹ میں جج صاحبان کی تقریب حلف برداری میں ججز ،وکلااور سپریم کورٹ کے افسران نے شرکت کی۔