The news is by your side.

Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ کا لاک ڈاؤن فیز 2 کے تحت فیصلوں کا اعلامیہ جاری

کراچی : سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن فیز ٹو کے تحت فیصلوں کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق بیوٹی پارلر، حجام، ویڈیو گیم زون ور جم بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن فیز 2 کے تحت فیصلوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق گلی محلے کی دکانیں، کمیونٹی مارکیٹس کو کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ بیوٹی پارلر، حجام، ویڈیو گیم زون، جم بندرہیں گے۔

اعلامیے میں محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ شاپنگ پلازہ، مارکیٹس اور ہوٹلز شادی ہالز بند رہیں گے اور ہر قسم کے عوامی اجتماع، جلوس، سیاسی اور سماجی تقاریب پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، تفریحی مقامات اور پارکس بند رہیں گے جبکہ فرنیچر شاپس، تعمیراتی صنعت سے منسلک دکانوں کو کاروباری وسرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک عوامی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، کیسز زیادہ ہونے پر ڈی سی کسی ہاٹ اسپاٹ علاقے میں مکمل لاک ڈاؤن کرسکیں گے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کی اجازت اور تمام پابندیوں کا اطلاق 31 مئی تک ہوگا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں