تازہ ترین

محکمہ داخلہ سندھ کا کورونا ایس اوپیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کی پابندی عائد کردی، سندھ میں جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کو دونوں دن مکمل اجازت ہوگی۔

فیصلے کا اطلاق 9 اور 10 اپریل کی درمیانی شب ہوگا، پابندی کا اطلاق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب تک نافذ العمل رہے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے ہفتے میں دو دن کاروبار بند کرنے کا اعلان بھی کردیا، سندھ میں جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے پر نظرثانی این سی او سی کے 21 اپریل کے اجلاس کے بعد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر دو روز کے لیے پابندی عائد

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پابندی 10 تا 25 اپریل تک عائد رہے گی، مال بردار، میڈیکل، ایمرجنسی سروسز کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -