The news is by your side.

Advertisement

سندھ ہاؤس حملہ: ملزمان کی درخواست ضمانت کا حکمنامہ جاری

اسلام آباد: سندھ ہاؤس حملہ کیس کے ملزمان کی درخوست ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریری حکمنامہ اسلام ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ عدالت نے 4 ضمانتی درخواستوں کا فیصلہ کیا ہے۔

حکمنامہ میں لکھا ہے کہ درخواست گزار گرفتاری سے قبل ضمانت طلب کرنا چاہتے تھے، ایف آئی آر تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں 18 مارچ کو درج ہوئی، قبل ازیں درخواست گزاروں کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی گئی۔

عدالتی حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ایک حکم 13 اپریل کو جاری کیا، الزام لگایا گیا ہے درخواست دہندگان اور دیگر نے زبردستی داخلے کی کوشش کی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، گالیاں دیں، نعرے لگائے، سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا۔

حکمنامہ کے مطابق وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں درج سیکشنز ضمانت قبل از گرفتاری کے حقدار ہیں، ریاستی وکیل نے کہا درخواست گزار صداقت ایف آئی آر میں نامزد ہیں، درخواست گزاروں کو کنٹرولر سندھ ہاؤس کے ضمنی بیان میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ 18 مارچ جو کے ایف آئی آر میں کافی ثبوت موجود ہیں، پولیس کو بازیابی اور تفتیش کے لیے تحویل درکار ہے، ضمانت کے حقدار نہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں