جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

سندھ ہاؤس حملہ: عدالت کا آئی جی اسلام آباد کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ ہاؤس حملہ سے متعلق درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہاؤس حملہ سے متعلق سپریم کورٹ بار کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں حکم نامہ جاری کیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکم نامہ تحریر کیا۔

عدالت نے مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی، بی این پی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 95 کے تحت کارروائی آئین  و قانون کے مطابق مکمل ہو، سندھ ہاؤس پر واقعہ سے متعلق آئی جی اسلام آباد رپورٹ پیش کریں، سیاسی جماعتوں کو نوٹس کرنا ضروری ہے۔

عدالت نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ان کے وکلا کے ذریعے سنا جائے گا، صدارتی ریفرنس پر سماعت بھی سوموار کو دو پہر ایک بجے ہوگی، پیر تک ریفرنس دائر ہوگیا تو اس پر بھی سماعت اس کیس کے ساتھ ہی ہوگی۔

سپریم کورٹ بار کی درخواست پر آئندہ سماعت پیر 21 مارچ کو ہوگی۔ عدالت نے آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس کو درخواست سے منسلک کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں