ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

سندھ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کی موجودگی پر بلاول کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کی زندگی، آزادی اور خاندان خطرے میں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’ارکان قومی اسمبلی کو عدم اعتماد سے روکنے کے لیے سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں، ہم ان کے تحفظ کے لیے ہر طرح کا راستہ اختیار کریں گے۔

بلاول بھٹو نے لکھا کہ پی پی اور پی ڈی ایم ان ارکان اسمبلی کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی، انشا اللہ چند دوست عمران خان کے الزامات کا جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم اپنے تمام کارڈ نہیں دکھائیں گے، حکومت ہمیں مشتعل نہ کرے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے احترام میں ہم اسلام آباد میں انتشار نہیں چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے دعوے کی تصدیق، سندھ ہاؤس میں چھپے ارکان اسمبلی سامنے آگئے

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل سندھ ہاؤس میں چھپے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سامنے آگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں، راجا ریاض، نواب شیرو سیر، نور عالم خان، باسط بخاری سمیت 27 ارکان کی جانب سے سندھ ہاؤس میں پناہ لی گئی ہے۔

رکن اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ دو درجن سے زائد ارکان ہمارے ساتھ ہیں، عمران خان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں سب پتا چل جائے گا۔

باسط بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا ہم پر تہمت لگارہے ہیں، میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور کوئی وزارت نہیں مانگی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں