وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کوجب کوئی راستہ نظرنہیں آ رہا تو کورونا پر سیاست کر رہی ہے، خالدمقبول کےہربیان میں نفرت اور بےبسی نظر آتی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ نے خالدمقبول صدیقی کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم نےکراچی کے فیصلےکئےتوقتل وغارت،بھتہ خوری عروج پرآئی اس وقت حکومت سندھ وبا سے لڑ رہی ہےآپ وبابننےکی کوشش نہ کریں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپ تاجربرادری کوبھڑکاکرپھراپنےلئےبھتہ خوری کاراستہ بناناچاہتےہیں آپ کی سیاست ہم اورتاجرحضرات بخوبی جانتےہیں ایم کیوایم بقاکی جنگ لڑنےمیں کراچی کو کورونا کی طرف دھکیل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےلوگ کراچی میں لاک ڈاؤن پرکڑی تنقیدکررہےتھے اب وفاق نےلاک ڈاؤن کافیصلہ کیا ہے توکیوں آپ کوسانپ سونگ گیا، ایم کیوایم،پی ٹی آئی کےکچھ دوست سارادن منافقت کی سیاست کرتےہیں دونوں کی سیاست اب کورونا ٹیسٹ اور ویکسین تک محدود ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ویکسی نیشن مراکزپر جاکرجس طرح انتشارپھیلاتےہیں شرم آنی چاہئے عید کو 2ہفتے ہو چکے ہیں مگرایم کیوایم کوابھی تک آلائیشیں یاد آرہی ہیں اگرایم کیوایم کولوگوں نے قربانی کی کھالیں نہیں دیں تو ہم کیا کریں؟ خداکےواسطےکھالوں،کورونا کی سیاست سے نکلو اپنے گریبان میں جھانکو، اللہ پاک کےہاں توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلاہواہے۔