کراچی (17 فروری 2026): سندھ حکومت نے دو دہائیوں بعد انفرا اسٹرکچر سیس میں کمی کر کے تاجر برادری کا بڑا مطالبہ منظور کر لیا۔
سندھ حکومت نے کاروباری برادری کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (آئی ڈی سی) کو 1.85 فیصد سے کم کر کے 0.80-0.85 فی صد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے امپورٹرز پر انفرا اسٹرکچر سیس ایک اعشاریہ 1.8 فی صد سے 0.85 فی صد کر دیا ہے، سیس میں کمی سے کاروباری لاگت میں کمی ہوگی۔
نائب صدر ثاقب فیاض نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر سیس میں کمی کے ساتھ ای ایف ایس کو صفر کیا گیا ہے، فیصلے کے تحت عدالت سے مقدمات واپس لینے والے 31 اکتوبر تک 15 فی صد کی پہلی قسط ادا کر سکتے ہیں۔
سندھ حکومت نے آٹے کی فی کلو قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ کیا؟ نوٹیفکیشن جاری
نائب صدر عبدالمہمین خان اور آصف سخی نے کہا کہ اس فیصلے کے اطلاق سے بزنس کمیونٹی کو 700 ملین ڈالرز کی بچت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اربوں روپے کی واپسی سے مزید سرمایہ کاری سے ملک میں روز گار مہیا ہو سکے گا۔
ایف پی سی سی آئی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انفرا اسٹرکچر کے لیے ملنے والے پیسوں کو کراچی کی بہتری کے لیے خرچ کیا جائے۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


