The news is by your side.

Advertisement

‘سندھ کے ادارے ہی کراچی کو چلائیں گے’

اسلام آباد: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو کسی اور کےحوالے کرنےکا کوئی سوچ بھی کیسے سکتا ہے۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی سندھ کاحصہ ہے کوئی مذاق نہیں، صوبائی حکومت اور سندھ کے ادارے ہی کراچی کوچلائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو کسی اور کےحوالے کرنےکا کوئی سوچ بھی کیسےسکتاہے، وفاق کوکراچی سےمتعلق ذمہ داری نبھانی پڑےگی۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاق گذشتہ 5،4 برسوں سےکراچی کو نظرانداز کرتی آ رہی ہے، وزیراعظم کے 2019 میں اعلان کردہ 162 ارب تاحال کراچی کونہیں ملے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی پیکج پر الزام تراشی سےگریز کرنا چاہئے، کراچی پیکج میں 750 ارب سندھ حکومت کا حصہ ہے، کراچی پیکج پر سیاست نہ کی جائے تو بہتر ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں