The news is by your side.

Advertisement

‏’سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا‘‏

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ‏کیا جارہا، وزیراعلیٰ آپ سندھ کی حکومت ضرور ہیں لیکن سندھ کےعوام نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی ‏کیلئے2ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، وفاقی حکومت سندھ کےعوام کیلئےپیسے خرچ کرےگی سندھ ‏حکومت کے لئے پیسےخرچ نہیں کرے گی۔

اسدعمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کےعوام اور حکومت میں فرق نہیں کر پا رہے یہ ایسا ایشو ‏ہےجو وزیراعلیٰ سندھ نہ چھیڑتے تو بہتر تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے موٹرویز کا ذکر کیا، ملتان سکھر ‏موٹروےمنصوبہ گزشتہ حکومت شروع کرچکی تھی، سکھرحیدرآبادموٹروےکی منظوری ہو گئی، ‏بڈنگ جلد مکمل ہوگی، وفاقی حکومت300ارب روپے کے موٹرویزمنصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پورےملک کے وزیراعظم ہیں،تعصب کی سیاست نہیں کرتے ‏سندھ کی یونیورسٹیز کیلئے 8ارب روپے رکھے گئے ہیں جب سے پی ڈی ایم تباہ ہوئی ہےان کےخواب ‏چکناچور ہوگئے، پچھلے 2 ہفتے سےتعصب کی سیاست پراترآئےہیں، کبھی یہ کہتے ہیں پنجاب نے ‏ہمارا پانی روک لیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں