بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

سندھ لیبارٹری ڈیڑھ ماہ سے بند، اہم مقدمات فرانزک رپورٹس کے منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ لیبارٹری کو تالے لگا دیے گئے، لیبارٹری ڈیڑھ ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے اہم مقدمات کے سلسلے میں فرانزک ٹیسٹ نہیں ہو پائے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سرِ عام‘ کے انکشاف کے بعد سندھ لیبارٹری کو تالے لگا دیے گئے، ڈیڑھ ماہ سے اہم مقدمات فرانزک رپورٹس کے منتظر ہیں۔

[bs-quote quote=”سندھ پولیس کے اہل کار  عام مقدمات کے لیے اس لیبارٹری کے چکر لگانے پر مجبور” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ٹیم سرِ عام نے سندھ لیبارٹری میں سہولتیں نہ ہونے کا انکشاف کیا تھا، جس کے بعد لیبارٹری ہی بند کر دی گئی۔ سندھ حکومت نے لیبارٹری میں سہولیات اور ساز و سامان کی فراہمی کی بجائے اسے بند کرنا ہی مناسب سمجھا۔

لیبارٹری میں ڈیڑھ ماہ سے کسی بھی کیس کا فرانزک نہیں ہوا، سندھ پولیس کے اہل کار  عام مقدمات کے لیے اس لیبارٹری کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ وہی لیبارٹری ہے جہاں شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی شراب کی بوتلوں میں شہد اور زیتون کو سونگھ کر  چیک کیا گیا تھا، بعد ازاں یہ رپورٹ سپریم کورٹ بھجوائی گئی۔


یہ بھی پڑھیں:  بوتلوں کی جعلی رپورٹ : سندھ لیبارٹری کے چیف ایگزامنر ڈاکٹر زاہد انصاری معطل


شرجیل میمن کیس میں جعلی رپورٹ تیار کرنے پر اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ لیبارٹری کے چیف کیمیکل ایگزامنر ڈاکٹر زاہد انصاری کو معطل کر دیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں