جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

1 لاکھ سے لے کر 2 لاکھ روپے تک کی فیول سبسڈی ! بڑا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے ماہی گیروں کو 1 لاکھ سے لے کر 2 لاکھ روپے تک کی فیول سبسڈی دینے کا اعلان کردیا تاکہ وہ اپنے روزگار کو آسانی سے جاری رکھ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کے ماہی گیروں کو شدید معاشی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی سے بچانے کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

وزیرِ لائیوسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی زیرِ صدارت منعقدہ "فشریز ریگولیٹری ٹاسک فورس” کے ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں کیے گئے۔

صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے چھوٹی کشتیاں رکھنے والے ماہی گیروں کو 1 لاکھ سے لے کر 2 لاکھ روپے تک کی فیول سبسڈی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے روزگار کو آسانی سے جاری رکھ سکیں۔

یہ رقم مکمل شفافیت کے ساتھ سندھ بینک کے معلوماتی اور محفوظ نظام کے ذریعے براہِ راست ماہی گیروں تک پہنچائی جائے گی۔

اجلاس میں ماہی گیروں کے ڈیٹا کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے بھی سخت فیصلے کیے گئے۔ محمد علی ملکانی نے واضح کیا کہ اب سے قومی شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی ماہی گیر کی نئی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی، تمام ماہی گیروں کو نادرا ڈیٹا بیس سے منسلک کر کے ان کی باقاعدہ ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ماہی گیروں کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتیں ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لیے شناختی کارڈ کی یہ شرط لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ کوئی غیر متعلقہ شخص اس سرکاری پیکیج کا غلط فائدہ نہ اٹھا سکے۔

فشریز سیکٹر میں اصلاحات اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹاسک فورس نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں قائم تمام جیٹیوں کی اب حکومت کی جانب سے باقاعدہ اور سخت معائنہ کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ماہی گیری کے مراکز پر قانونی ضابطوں پر عمل درآمد کروانا اور سمندری حدود کی حفاظت کو مضبوط بنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں