بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

کراچی : مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بند کرنے کے اوقات کار میں تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز پر پابندیاں ختم کرتے ہوئے مقرر کردہ بندش کے اوقات سے استثنیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے صوبے بھر کے تاجروں، صنعتکاروں اور عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو مقرر کردہ بندش کے اوقات سے مستقل استثنیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب تمام کاروباری مراکز سابقہ پابندیوں کے بغیر معمول کے مطابق اپنے اوقاتِ کار جاری رکھ سکیں گے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اس فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ نہ صرف عام دکانیں بلکہ فوڈ آؤٹ لیٹس، شادی ہالز اور مارکیز کو بھی مقررہ بندش کے اوقات سے مکمل طور پر مستثنیٰ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ یہ مخصوص اوقاتِ کار پہلے وفاقی حکومت کی توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت مقرر کیے گئے تھے، تاہم اب ان میں نرمی کر دی گئی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ اہم فیصلہ تاجروں اور صنعتکاروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں کاروباری سرگرمیاں کسی بھی طرح متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے تاجروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا "تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سندھ حکومت ہمیشہ مشاورت، عوامی مفاد اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے اور حکومت نے ایک بار پھر عوام اور کاروباری طبقے کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔”

صوبائی وزیر نے عزم دہرایا کہ حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور معاشی پہیہ تیز کرنے کے لیے کاروباری برادری کو ہر ممکن تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس فیصلے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کی تاجر برادری نے سکھ کا سانس لیا ہے اور حکومتی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں