تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن آج ہوں گے

صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی۔ 21 ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔ 14 اضلاع میں 5331 نشستوں پر 21298 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

946 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں۔ 14 اضلاع میں ووٹرز کی کُل تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار680 ہے۔

سندھ بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے کے لیے 2 کروڑ 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ 14 اضلاع میں 9290 ہزار پولنگ اسٹیشنز اور 29970 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

1985 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 3448 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے 1 لاکھ 2 ہزار 682 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ خدمات انجام دے گا۔

14 اضلاع میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر  شامل ہیں۔

 

Comments