The news is by your side.

منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے

صوبائی وزیر سندھ منظور وسان کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ آبائی علاقےکوٹ ڈیجی میں پیپلزپارٹی کو شکست ہو گئی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

منظور وسان کے آبائی علاقےکوٹ ڈیجی میں پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے نے میدان مار لیا۔

منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے، 9 میں سے5 نشستوں پر جی ڈی اے امیدوار کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ منظور وسان نے کہا تھا پیپلزپارٹی 9 میں سے7 نشستوں پر کامیاب ہو گی۔ پیپلزپارٹی 9 کے بجائے 4 نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں