کراچی: سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 31 مارچ سے 15 اپریل تک منعقد ہوں گے۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں اکیڈمک شیڈول، امتحانات، تعطیلات اور اسکولوں کے اوقات کار سمیت اہم فیصلے کیے گئے، اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے امتحانات دینے والے طلبا پر بڑی شرط عائد
رمضان کے دوران آٹھویں جماعت تک امتحانات معمول کے مطابق مارچ میں ہوں گے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 31 مارچ سے 15 اپریل تک منعقد ہوں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے 30 اپریل تک ہوں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج یکم جون سے جاری کیے جائیں گے، موسم گرما کی تعطیلات جون اور جولائی میں ہوں گی، 2027 میں تعطیلات میں تبدیلی آئندہ اجلاس میں زیر غور آئے گی۔
بورڈز کو امتحانات او ایم آر طریقہ پر منتقل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں


