کراچی : سندھ کے وزیر جیل علی حسن زرداری کا سندھ کی جیلوں میں منشیات اور موبائل کے استعمال ، ملاقات اور دیگر سہولیات کے پیسے لیےجانے پر اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر جیل علی حسن زرداری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی ، اس دوران نمائندہ اے آر وائی نیوز نے سوال کیا کیا سندھ کی جیلوں میں منشیات اور موبائل کا استعمال ہوتا ہے؟ ملاقات اور دیگر سہولیات کے پیسے لیے جاتے ہیں؟
علی حسن زرداری نے جواب دیا میرے آنے کے بعد کافی چیزیں ٹھیک ہوگئی ہیں. جیل حکام کو قابو رکھنا تھوڑا اوکھا ہے، مکمل ٹھیک تو خدا کی ذات کرے گی۔
سندھ کے وزیر جیل نے کہا کہ میں سچ بولوں تو میرے خیال میں سچ بولنا چاہیے، میں جیلوں کا اچانک دورہ کرتا ہوں، مگر انگریز کا قانون ہے، جیل انگریز نے بنائی ہے، میں اچانک آجاوں تو ایک سیٹی بجادیتے ہیں سب کو پتہ چل جاتا ہے کہ وزیر آگیا۔
علی حسن زرداری نے میڈیا سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری مدد کریں میرا ساتھ دیں۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


