The news is by your side.

Advertisement

غیر قانونی تعمیرات کا الزام، ایس بی سی اے ڈائریکٹر کے انوکھے وارنٹِ گرفتاری جاری

کراچی: صوبائی محتسب نے غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں سندھ  بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر کے انوکھے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ محتسب نے غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں ڈائریکٹر سینٹرل ایس بی سی اے رقیب ملک کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

صوبائی محتسب نے گرفتاری کے لیے نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو مراسلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایس بی سی اے ضلع وسطی کے ڈائریکٹر سینٹرل کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

صوبائی محتسب نے مراسلے میں لکھا کہ ’رقیب ملک پر بطور ڈائریکٹر، گلبرگ میں غیر قانونی تعمیرات کا الزام ہے  جبکہ ان پر فیڈرل بی ایریا میں پانچ پلاٹوں پر غیر قانونی  طریقے سے تعمیرات کروائیں‘۔

ایس ایچ او کو ارسال کیے جانے والے خط میں لکھا گیا ہے کہ ’ڈایریکٹر کو 27 اپریل کو صوبائی محتسب کے سامنے پیش ہونا تھا ، لیکن وہ پیش نہ ہوئے، انہیں 28 جون کو گرفتار کر کے صوبائی محتسب کے سامنے پیش کیا جائے اور اگر وہ بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرا کے رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کی ضمانت دیں تو انہیں گرفتار نہ کیا جائے‘۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی حکومت ختم ہونے کے بعد ایس بی سی اے کے افسر کو ضلع وسطی کا ڈائریکٹر بنایا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں