ترجمان نے سندھ پولیس کی تقرری و تبادلے سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن من گھڑت قرار دے دیا۔
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر افسران کی تقرری و تبادلے سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی اور من گھڑت ہے۔
آئی جی سندھ کی جانب سے ایس ایس پی محمد اظہر خان مغل کے تبادلے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا لیٹر عوام و میڈیا کو گمراہ و پریشان کرنے کی سازش ہے جس کے دستخط اور سرکاری مہریں بھی جعلی ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس اس جعلی لیٹر کی تحقیقات کررہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی سرکاری دستاویزات سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف سندھ پولیس قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


