جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

سندھ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد: سندھ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیس نے کار سے 60کلو چرس اور 32کلو افیون برآمد کی، تلاشی کے دوران ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں‌ آئی۔

ایس ایس پی بشیر بروہی نے پریس کانفرنس کے دوران پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ صدر پولیس نے شمبے شاہ پولیس چوکی کے قریب تلاشی کے دوران کوئٹہ سے آنے والی ایک کار ٹیوٹانمبرakf769 سے 60کلو چرس اور 32کلو افیون بر آمد کرکے ایک ملزم حافظ محمد موسی ولد عبد لمنان پٹھان کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بات ایس ایس پی جیکب آباد بشیر بروہی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتائی۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کرنے کو کوشش کی جارہی تھی جو ناکام بنائی ہے۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی، آئی جی سندھ سپریم کورٹ میں طلب

ان کا کہنا تھا کہ برآمد کی جانے والی منشیات اعلی کوالٹی کی ہے جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، واقع کو مقدمہ صدر تھانے پرمنشیات ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے پولیس نے115کلو چرس برآمد کی ہے، ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ آئی جی سندھ، اے آئی جی سکھر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کے حکم پر منشیات کے خلاف مہم شروع کی ہے اور ماتحت عملے کو بھی اس حوالے سے سختی سے احکامات دئے ہیں۔ ایس ایس پی نے ایس ایچ او صدر غلام اصغر تنیو اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انعام کا اعلان کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں