منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

آئی جی سندھ کا میر رضا کیس میں کوتاہیوں کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میر رضا کیس میں کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کوتاہیاں سب سے ہوئی ہیں، محکمہ صحت کے میڈیکو لیگل افسر سے بھی کوتاہی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سندھ بار کونسل آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر رضا کیس انتہائی افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے تاہم کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی کمیٹی فعال انداز میں کام کر رہی ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ میر رضا کیس میں تفتیش کے دوران سامنے آنے والی تمام کوتاہیوں کا تدارک کیا جا رہا ہے، جبکہ میڈیکل بورڈ کی تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پہلے جو میڈیکو لیگل رپورٹ سامنے آئی تھی، پولیس اسی کی بنیاد پر تحقیقات آگے بڑھا رہی تھی تاہم میر رضا کیس میں کوتاہیاں سب سے ہوئی ہیں، محکمہ صحت کے میڈیکو لیگل افسر سے بھی کوتاہی ہوئی۔

Mir Raza Ali case- All Updates

آئی جی سندھ نے بتایا کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ کیس کو کھلے ذہن کے ساتھ دیکھا جائے، نئی تحقیقاتی کمیٹی پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی پہلے والی ٹیم پر کوئی دباؤ تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحقیقات میں جو بھی ملوث پایا گیا، اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ مقتول میر رضا کے والدین نے جاری پولیس تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم کیس پر کوئی دباؤ نہیں تھا بلکہ غلط فہمی کی بنیاد پر کچھ معاملات سامنے آئے۔

شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مجموعی صورتحال پہلے سے بہتر ہے اور شہر میں جرائم کی شرح میں 14 فیصد واضح کمی آئی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں