تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سال نو پر ساؤتھ پولیس کا اہم اقدام

کراچی: شہر قائد میں سال نو کی تقریبات میں کسی ناخوشگوار سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں ایسے میں ساؤتھ زون پولیس نے انوکھا پلان ترتیب دیا ہے۔

ساؤتھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کےایک ہزار557اہلکار ساؤتھ زون میں ڈیوٹی انجام دینگے، سال نو پر شہریوں کی سہولت کیلئے پانچ مقامات پرکیمپ لگائےجائیں گے، ان پانچوں کیمپوں پر گاڑی اور موٹر سائیکل مکینک بھی موجود ہونگے، کسی شہری کی کاریا موٹر سائیکل خراب ہو تو فوری مددمل سکےگی، تاہم سال نو کے موقع پر کسی شہری کو ہجوم یاہلڑبازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان حفاظتی انتظامات کے علاوہ ساؤتھ زون پولیس نے قانون پر عمل کرانےکیلئے قواڈ بائیکس حاصل کرلیں ہیں، حکام کے مطابق پولیس نے10قواڈبائیکس بمعہ ڈرائیورکرائے پر لی ہیں، ہربائیک پرایک ڈرائیور اور ایک پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیگا۔

سی ویو سمیت شہر کے دیگر علاقے آج رات کیلئےحساس قرار

دوسری جانب کمشنر کراچی نے ئے سال کے جشن سےمتعلق متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے، کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سی ویو پر رش روکنے کیلئے رینجرز،پولیس فرائض سرانجام دینگے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ڈی آئی جی ساؤتھ کو کاروائی کا اختیار  ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حساس علاقوں میں ٹریفک پلان بنانے کا ٹاسک ڈی آئی جی ٹریفک کو سونپ گیا ہے، حساس علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کی ذمے داری کےایم سی ،ڈی ایم سی پر ہوگی، نیو ایئر نائٹ پر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی، سی سی ٹی وی فعال رکھنا اےآئی جی،میونسپل کمشنر،ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری ہوگی۔

Comments

- Advertisement -