جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں کتنا اضافہ کر رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(17 جون 2026): سندھ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 7 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز سندھ کابینہ کے سامنے رکھ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نئے مالی سال کے لیے شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، جس کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کی بھرپور کوشش تھی کہ تنخواہوں میں کم از کم 10 فیصد اضافہ کیا جائے، لیکن مالیاتی بحران کی وجہ سے ایسا ممکن نظر نہیں آ رہا۔

دوسری جانب کابینہ ارکان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر کم گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہونا چاہیے تاکہ غریب ملازمین کو ریلیف مل سکے۔

سندھ کابینہ نے بجٹ 27-2026 کی منظوری دے دی

اہم ترین

مزید خبریں