بلدیاتی انتخابات، سندھ ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولنگ ختم، گنتی جاری -
The news is by your side.

Advertisement

بلدیاتی انتخابات، سندھ ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولنگ ختم، گنتی جاری

پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع کی یونین کونسلز اور وارڈز میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کاوقت ختم ہوگیاہے۔

پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا۔

پنجاب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کی ان یونین کونسلز اور وارڈز میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جہاں امن و امان ، بیلٹ پیپرز کی غلط چھپائی اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر دوسرے اور تیسرے مرحلے میں پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔

سندھ میں پچیس وارڈ پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں، جس میں نوابشاہ، ٹنڈوجام، ٹنڈو الہ یار کے تمام وارڈز ، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ شہداد کوٹ، قمبر، شکارپور، میرپورخاص، عمر کوٹ، حیدرآباد، دادو اور سجاول کے چند علاقے شامل ہیں، سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز تعینات کئے گئے تھے۔

پنجاب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کی ان یونین کونسلز اور وارڈز میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، گوجرانوالہ ضلع کی ایک وارڈ سے جنرل کونسلر کا امیدوار رفاقت علی بلامقابلہ کامیاب ہوگیا جبکہ اب 7 کی بجائے 6وارڈوں میں آج الیکشن ہورہے ہیں جن میں میونسپل کارپوریشن کی 4 اور ضلع کونسل کی 2 وارڈیں شامل ہیں۔

پولنگ صبح ساڑھے 7بجے شروع ہوکر کسی وقفے کے بغیر شام ساڑھے5بجے تک جاری رہی، ووٹ ڈالنے کیلئے قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی تھا، پولیس نے ان وارڈوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے تھے، تمام وارڈوں میں مقامی تھانے کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کے دستے ڈیوٹی سرانجام دے رہےتھے تاکہ گڑبڑ کرنے والوں کو موقع پر حراست میں لیا جاسکے۔

یاد رہے کہ ان وارڈوں میں بلدیاتی الیکشن پر کوئی امیدوار سامنے نہ آیا تھا اور کسی بھی امیدوار کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے جانے پر یہ وارڈیں خالی رہ گئی تھیں جس پر الیکشن کمیشن کی طرف سے ان وارڈوں پر دوبارہ شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں