پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

سندھ و پنجاب حکومتوں میں تنازع، صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو کراچی طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(6 اکتوبر 2025): صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب کے درمیان کشیدگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان گشیدگی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔

صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کرکے فوری طور پر کراچی طلب کرلیا تاکہ اس معاملے پر مشاورت کی جائے۔

اس سے قبل 6 اکتوبر کی صبح صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تنازعے میں مریم نواز کی حمایت کی۔

پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت تنازع : نواز شریف نے مریم نواز کی حمایت کردی

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم سے ملاقات میں اس تنازعے پر بات کی اور کہا کہ اگر مریم نواز سخت بیانات سے گریز کریں گی تو پیپلز پارٹی بھی محاذ آرائی سے گریز کرے گی۔

تاہم نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کی حمایت کی اور کہا کہ "پنجاب کی وزیراعلیٰ کے بیانات پیپلز پارٹی کی غیر ضروری تنقید کا ردعمل ہیں، مریم نواز نے پنجاب کے عوام کی صحیح نمائندگی کی ہے۔”

گزشتہ روز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے۔

اس سے قبل، پنجاب کی اطلاعات کی وزیر عظمیٰ بخاری نے واضح کیا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے بیان پر کسی سے معافی نہیں مانگیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں