The news is by your side.

Advertisement

سندھ رینجرز، سات رکنی خطرناک گروہ گرفتار، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

کراچی : ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی سے سات افراد پر مشتمل گروہ کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں بارودی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرائم کی سرکوبی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سندھ رینجرز کی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران سات رکنی گروہ کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہو بارود برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کر کے گڈاپ سٹی سے سات افراد پرمشتمل خطرناک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، خطرناک گروہ کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی سامان برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گڈاپ میں کی گئی کارروائی کے دوران جن سات لوگوں کو حراست میں لیا گیا اُس میں علی گل، شیرغنی، گل بادشاہ، ملک سعید، نصیب زادہ اور ثناء اللہ شامل ہیں،

زیرحراست افراد قبضے سے 25 کلوگرام بارود کے 76 بیگ، 300 میٹرفیوزوائر،31 ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے گئے ہیں جنہیں کسی دہشت گردی کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ بارودی مواد کراچی منتقل کیا جانا تھا تاکہ کسی خطرناک حادثے کے لیے استعمال کیا جا سکے اور قیمتی انسانی جانوں کو نقصان پہنچا کر کراچی کے امن کو تہہ و بالا کیا جاسکے تاہم بروقت کارروائی سے کراچی بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں