The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 138 نئے کیسز

کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 93 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، مجموعی طور پر سندھ میں اب تک 592 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 24 گھنٹے میں سندھ میں کرونا کے 138 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 24گھنٹے کے دوران 1666 ٹیسٹ کیے،مجموعی طور پر 22 ہزار 938 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، الحمداللہ مزید11 افراد کرونا سےصحت یاب ہوگئے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق 22 ہزار 938 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 2 ہزار 355 کیسز مثبت آئے، اب تک 592 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 48 ہے،یہ اعداوشمار آج صبح آٹھ بجے تک کے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 8 اموات، ، تعداد143تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 143 تک جا پہنچی ہے جبکہ کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7ہزار481 ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں