اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

محکمہ ریونیو سندھ کے پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم میں خرابی، شہری پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ ریونیو سندھ کے پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم میں خرابی کے باعث شہری رُل گئے۔

محکمہ ریونیو کا جائیداد ٹرانسفر سسٹم 2 روز سے غیرفعال ہونے سے ہزاروں شہری جائیداد ٹرانسفر کرانے کےلئے پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔

محکمہ ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم میں خرابی سے چالان ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے تاہم سسٹم کی خرابی درست کرنےکیلئےعملہ کام کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ریونیو کے آن لائن رجسٹریشن سسٹم میں فنی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے پورٹل بند ہونے پر انسپکٹر جنرل رجسٹریشن سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ ریونیو کے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سسٹم کو جلد سے جلد بحال کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں