جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

طلبا کے لیے بڑی خبر، اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(7 اگست 2026): محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نیا سرکلر جاری کر دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری کردی سرکلر کا اطلاق 6 اگست 2026 سے فوری طور پر ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اس شیڈول پر تمام اسکولوں کو سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئے سرکلر کے مطابق صوبے بھر کے سنگل اور ڈبل شفٹ اسکولوں کے لیے الگ الگ اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں، جن کا اطلاق پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں پر ہوگا۔

مقررہ کردہ نئے اوقاتِ کار کی تفصیلات کے مطابق سنگل شفٹ پرائمری اسکول پیر تا جمعرات صبح 8:00 سے دوپہر 2:30 بجے تک، جبکہ جمعہ کے روز صبح 8:00 سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔

سنگل شفٹ پرائمری اسکول یکم نومبر سے 31 مارچ تک صبح 8:30 سے سہ پہر 3:00 بجے تک ہوں گے۔ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکول (پہلی شفٹ – 6 اگست سے 31 اکتوبر) صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔

ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکول (پہلی شفٹ – یکم نومبر سے 31 مارچ) صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:45 بجے تک چلے گی۔

علاوہ ازیں، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری کے سنگل شفٹ اسکولوں کے لیے بھی نئے اوقات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ ڈبل شفٹ پرائمری اسکولوں کی دونوں شفٹوں کے اوقات بھی باضابطہ طور پر مقرر کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے تمام متعلقہ تعلیمی افسران اور اسکولوں کے سربراہان کو فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے، اور یہ نئے اوقاتِ کار آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں