ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے ہوں گی اس کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات تعلیمی کیلنڈر کے مطابق منظور شدہ ہیں جس کا فیصلہ فروری میں محکمہ تعلیم کی اسٹیرینگ کمیٹی کرچکی تھی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب رانا سکندر حیات نے آج صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ صوبے بھر میں گرمیوں کی تعطیات 22 مئی سے 23 اگست ہوں گی۔ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے تین ماہ تک درس وتدریس کے لیے بند رہیں گے۔

رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت تعلیمی نقصانات کے ازالے کے لیے تعلیمی کلینڈر کو بڑھانے اور چھٹیوں میں تخیف کے بارے میں غور کر رہی ہے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں