کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر سندھ کی جیلوں سے متعلق چلنے والی افغان مہاجرین کی جیل کی تصویر کی تردید کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن جیل میں غیرقانونی افغان مہاجرین خواتین کے ساتھ رہنے والے بچوں کو تعلیم، کھانا اور بہتر ماحول دیا جاتا ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ’ویڈیو دیکھ سکتے ہیں یہ ویمن جیل ہے جہاں خواتین اور بچے رہ رہے ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
’سندھ واحد صوبہ ہے جہاں آٹا 65 روپے کلو مل رہا ہے‘
انہوں نے مہنگائی کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’پورے پاکستان میں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں اس وقت آٹا 65 روپے کلو مل رہا ہے۔‘
شرجیل میمن نے کہا کہ اگر آپ آٹا مالز سے خریدنے کی سکت نہیں رکتے تو گورنمنٹ کے اسٹالز سے خرید سکتے ہیں وہاں آٹے کی روزانہ سپلائی جاری ہے اور 65 روپے کلو آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔