The news is by your side.

Advertisement

سندھ: ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ

کراچی: مالی سال21-2020 کے اختتام پر سندھ میں ٹیکس وصولی میں 21 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ٹیکس وصولی سے متعلق جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے 30 جون تک 128 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال میں سندھ ریونیو بورڈ کی ٹیکس وصولی 106 ارب روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال کے 11ماہ کی نسبت ٹیکسوں کی وصولی میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادھر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ نے22ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع کیا، مالی سال21-2020میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ ریونیو بورڈ کی بہتر کارکردگی سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں