پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن، افسران کیخلاف انکوائری کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن سے متعلق نیب نے نوٹس لےلیا ہے، نیب نے افسران کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے افسران کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے، اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، نیب مراسلہ میں سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی پر دستاویز طلب کی گئی ہیں۔

نیب نے کہا کہ سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا الزام ہے، سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں فنڈز کے غلط استعمال کا شبہ ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ انکوائری صرف بیورو کے دائرہ اختیار میں ہوگی، نیب نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو متوازی کارروائی سے روکنے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، نیب کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو تعاون کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

سندھ سولر منصوبہ؟ ’ایک گھر کو 10، ساتھ والے کو ایک بھی نہ ملا‘!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں